بدھ 17 دسمبر 2025 - 21:55
ایرانی سائنسدان خاتون نے امریکہ میں منعقدہ سائنسدانوں کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی محقق خاتون ڈاکٹر مریم نوری بالانجی نے دانشوروں اور سائنسدانوں کا عالمی امریکی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی محقق خاتون ڈاکٹر مریم نوری بالانجی نے دانشوروں اور سائنسدانوں کا عالمی امریکی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

واضح رہے یہ اعزاز، ڈاکٹر مریم نے دواؤں پر تحقیق کی بنا پر حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر مریم نوری بالانجی کا تعلق ایران کے فری زون قشم سے ہے اور انہوں نے دوسری بار اس اہم ایوارڈ کو اپنے نام کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مریم کی ایجاد کردہ دوا کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے اور مختلف اقسام کے ٹیومر کے علاج میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

یہ دوا نہ صرف انجکشن کی شکل میں موجود ہے، بلکہ یہ ٹیبلیٹ کی شکل میں بھی موجود ہے۔

ڈاکٹر مریم نوری بالانجی نے ایک بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ مل کر اس دوا کی تخلیق کی ہے، جس میں کینیڈین ماہرین بھی شامل ہیں۔

کیلیفورنیا میں منعقدہ ایجادات کے 2025 کے بین الاقوامی فیسٹیول میں، ان کی پوری ٹیم کو ایجادات کے شعبے میں پہلا انعام اور سونے کا تمغہ دیا گیا جو کہ ان کی محنت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایرانی یہ نوجوان خاتون محقق اپنی شاندار کامیابیوں کے ذریعے نہ صرف ملکی، بلکہ عالمی سطح پر بھی سائنسی تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha